نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 22 February,2023 03:14 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں الحمید سکول کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوا ہے جس کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔