کراچی : گڈاپ سٹی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

Published On 22 February,2023 02:58 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے شہری کی شناخت ایاز اسلم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایاز کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔