کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی

Published On 22 February,2023 02:52 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شریف احمد کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔