کراچی : بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص ہلاک

Published On 22 February,2023 03:06 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ لکی چڑھائی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پرکاش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول اپنے سیٹھ شام لال کے ساتھ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکا اور نہ رکنے پر کار پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ، واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔