کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلےکی کان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے خوست کول مائنز ایریا میں کان کنوں کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نےکوئلےکی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی ، واقعے میں جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں جبکہ لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔