بہاولنگر :پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3 ملزمان گرفتار

Published On 27 February,2023 03:03 am

بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بہاولنگر پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے جانے والے پتنگ فروشوں کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو خونی کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔