کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 7 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خالد رضا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا عہدیدار ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے خالد رضا کے قتل کی مذمت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب نجی سکول سسٹم کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید خالد رضا کے قتل پر آل پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سوگ اور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج تمام نجی سکول بند رہیں گے۔