حیدر آباد : پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 27 February,2023 03:35 am

حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

حیدر آباد پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔