چنیوٹ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 27 February,2023 03:20 am

چنیوٹ : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے تھانہ لنگر آنہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

چنیوٹ پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ڈاکو کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا ایک ساتھی فرار بھی ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔