کراچی : اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

Published On 28 February,2023 03:25 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے ساؤتھ زون میں پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 11 سادہ لباس پرائیویٹ گارڈز اور سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لائسنس والے شہری بھی پبلک مقامات پر اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکتے، کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔