لاہور : فیصل ٹاؤن میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل، ملزم گرفتار

Published On 28 February,2023 03:52 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مقتول ٹیکسی ڈرائیور کی شناخت فاخر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث وقار نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کلائنٹ وقار کا فاخر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے گولی مار کر ڈرائیور کو قتل کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول ٹیکسی ڈرائیور کے والد کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار کئے جانے والے ملزم وقار سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔