کراچی : پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار

Published On 06 March,2023 02:24 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم پولیس پر حملوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ 

Advertisement