شجاع آباد : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں رشتے سے انکار پر 8 مسلح ملزمان نے شادی والے گھر سے دلہن کو اغوا کرلیا۔
شجاع آباد پولیس کے مطابق دلہن کے اغوا کا واقعہ تھانہ راجہ رام کی حدود میں پیش آیا، ملزمان نے گھر والوں کو نشہ آور دودھ پلا کر دلہن کو اغوا کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مغویہ کی تین روز بعد شادی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔