کراچی : ڈیفنس فیز ٹو میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

Published On 07 March,2023 02:53 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سٹریٹ کرائم، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

 

Advertisement