کراچی : ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published On 06 March,2023 03:56 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی ) آفیسر کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے تین پستول بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ تینوں ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار بھی ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement