بہاولنگر : (دنیا نیوز) شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ سٹی ہارون آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں ظالم شوہر نے گھریلو جھگڑے پر تعش میں آکر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچ کر ملزم امجد کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے قتل کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی۔