راجن پور: (دنیانیوز) راجن پور کے علاقے کوٹلہ قائم میں سابقہ رنجش کی بناپر 4 افرادکوقتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ذاتی عناداور پرانی رنجش کی بناء پر پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں والد، 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائےوقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
آئی جی پنجاب نے کوٹلہ میں فائرنگ کے واقعے کی آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔