بھکر: (دنیا نیوز) دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے نوجوان سر میں گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہار گیا جبکہ زہریلا کھانا کھانے سے 4 افراد حالت غیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقے چک نمبر 58 بہل میں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کےدوران فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب دریاخان کے نواحی علاقہ انار شاہ چک نمبر 18 زہریلا کھانا کھانے پر 4 افراد کی حالت بگڑ گئی ، متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ، ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔