نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فاائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے فائرنگ سے متعلق متعدد فون کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر روانہ ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے ۔