خیبر: (دنیا نیوز) لنڈی کوتل کے مقام پر دو فریقین کے درمیان ہونے والی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ ہولناک واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا، معمولی تنازع دیکھتے ہی دیکھتے دو فریقین کے درمیان شدید لڑائی جھگڑے کا باعث بن گیا جس میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، 5 زخمیوں کی حالت خراب ہونے پر ان کو پشاور منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں دونوں فریقین کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔