لاہور: ڈیفنس سے ایلیٹ یونیفارم میں ملبوس 3 مشکوک افراد گرفتار

Published On 18 August,2023 01:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس سے ایلیٹ یونیفارم میں ملبوس تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مشکوک افراد جدید اسلحہ کے ساتھ کالے ڈالے میں سوار تھے، تینوں افراد کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے تین آٹومیٹک رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔