مردان: (دنیا نیوز) مردان میڈیکل کمپلیکس سے نومولود کو اغواء کر لیا گیا۔
نومولود کو لیبر روم سے نامعلوم خاتون اغواء کرکے لے گئی، بچے کے اغواء کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم خاتون نومولود کو گود میں لئے جارہی ہے، نامعلوم خاتون کیساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نوجوان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود کے مطابق خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، اس کے ذریعے اس کو ٹریس کیا جائے گا، تفتیش میں پتہ چلے گا کہ بچے کو کس نے اور کیوں اغواء کیا۔