لسبیلہ: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

Published On 04 September,2023 06:05 pm

لسبیلہ: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لسبیلہ میں تھانہ ساکران کی حدود میں پولیس مقابلے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی لاشیں جام میر غلام قادر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ڈی ایس پی حب سرکل رفیق حمزہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی، ڈاکوؤں پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔