کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی نگران حکومت نے کابینہ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا، پانچ نئے نگران وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی۔
تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ساڑھے 4 بجے ہوگا۔
چاروں نئے نگران وزراء سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ حلف لیں گے۔