کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے وی وی آئی پی موومنٹ میں سڑک کی بندش پر معذرت کر لی۔
علی مردان ڈومکی نے مستقبل میں حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وی وی آئی پی موومنٹ میں سڑک کو کم سے کم وقت کے لیے بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکمت عملی اپنائی جائے کہ سکیورٹی متاثر ہو اور نہ ہی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔