کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سرکاری دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کے ہمراہ نگران وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و دیگر وزراء بھی ہوں گے، وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی کابینہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کی کامیابی ہم سب کا اجتماعی کریڈٹ ہے، انوارالحق کاکڑ
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کوئٹہ میں قبائلی عمائدین اور سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، نگران وزیر اعظم ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کریں گے۔