کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان نگران حکومت کے مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی کے گارڈز کا ٹراما سنتر کے عملے پر تشدد، آئی سی یو میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
بلوچستان کی نگران حکومت کے مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیرامان اللہ نوتیزئی نے مسلح افراد کے ہمراہ ٹراما سینٹرکا دورہ کیا۔
ٹراما سینٹر میں حد سے زیادہ افراد اورگارڈز کولے جانے سے روکنے پرمشیئر کے گارڈز نے عملے پرتشدد اورآئی سی یو میں توڑپھوڑ شروع کردی۔
ایم ڈی ٹراما سینٹر کے مطابق توڑ پھوڑ اور سٹاف پر تشدد سے ٹراما میں زیرعلاج سیریس مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، لڑاٸی جھگڑا اور تشدد کرنے والے شخص نے مجھ سے بھی بدتمیزی کی۔
انہوں نے کہا کہ مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی کا رویہ قابل افسوس ہے ، ٹراما سینٹر میں مریضوں کی طبی امداد کےلئے 24 گھنٹے ڈاکٹرز سمیت تمام طبی سٹاف مختلف شفٹوں میں سرگرم عمل ہے۔
ٹراما سینٹر میں سیکورٹی کے مسائل ہیں جس کےل ئے ٹراما سینٹر انتظامیہ نے کٸی مرتبہ اعلی حکام کو آگاہ کیا ہے، ٹراما سینٹرمیں ہونے والے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے سول لائن تھانہ میں درخواست دی ہے۔
نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی کی معذرت
دوسری جانب بلوچستان کے نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے کہا کہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال میں رونما ہونے والے نا خوشگوار واقعہ پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف سے دلی معذرت خواہ ہوں۔
مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا جو ایک غلط فہمی کی بنیاد پر رونما ہوا۔