کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاک فوج کے 6 جوانوں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی و سو گوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اپنے مذمتی بیان میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا، ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔
میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کریں گے۔