کوئٹہ: (دنیا نیوز) عبدالقدوس بزنجو نے کہا علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ نامزدگی کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا جے یو آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گلہ نہیں، جو بھی فیصلہ ہوا اس میں اللہ کی مرضی شامل تھی، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے اکثریتی فیصلہ نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کا اتفاق ضروری تھا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کروں گا، امید کرتا ہوں علی مردان ڈومکی صوبے اور عوام کے لئے بہتر ثابت ہونگے۔