کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا جس کے باعث معاملہ مزید تعطل کا شکار ہوگیا۔
وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے تین تین نام سپیکر کو بھجوائے گئے تھے، رات گئے تک اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔
حزب اختلاف کی دو جماعتوں بی این پی مینگل اور پختونخوا میپ کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے ناموں پر اعتراض جمع کرایا گیا، کمیٹی میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے نام پر بھی اعتراض اٹھا دیا گیا۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق اعتراضات کے باعث معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا، پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے مزید دودن باقی، فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔