کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل، صوبائی وزراء اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے عشائیہ کے شرکاء کا استقبال کیا، عشائیہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے شرکاء سے بلوچی میں حال احوال کیا، عشائیہ میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی، مہمانوں کی تواضع بلوچستان کے روایتی کھانوں سے کی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حکومت اپنی مدت پر ہی تحلیل ہو گی، صوبے میں نگران حکومت کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی، صوبائی وزرا کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔