کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مقررہ مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد نگران وزیراعظم کی اولین ذمہ داری ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کا منصب سنبھالنا نیک شگون ہے، پوری قوم کی نظریں نگران وزیراعظم پر مرکوز ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا وزیراعظم کی کامیابیوں کے لئے ہمیشہ دعا گو رہوں گا، نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہونا ہم سب کے ئے باعث اعزاز ہے، انوارالحق کاکڑ بی اے پی کے اہم رہنما اور ہمارے با اعتماد ساتھی تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا امید ہے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے بروئے کار لائیں گے، انہوں نے نگران وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔