حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ کا خاتمہ: ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ جاری

Published On 04 October,2023 07:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ کے خاتمے میں ایک قدم آگے، نو ماہ میں 390 چھاپے مارے، 382مقدمے درج، 557 ملزم گرفتار ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا زون نے 250، لاہور زون 68، گوجرانوالہ زون نے 24 ملزم پکڑے ، فیصل آباد زون نے 48، ملتان زون نے 43 ملزمان کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد زون نے 20، کراچی زون نے 64، حیدرآباد زون نے 23 ملزم پکڑے جبکہ بلوچستان زون نے 17 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزموں سے 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد امریکی ڈالر، 31 کروڑکی دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، 3 ارب 35 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن کے خلاف منی لانڈررز کے 28 آؤٹ لیٹس بھی سیل کیے گئے ہیں۔