اوچ شریف: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر خاتون سکول ٹیچر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 52 سالہ صغریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، افسوسناک واقعہ شہری گنجان آباد علاقہ جہانیاں روڈ پر پیش آیا۔
مقتولہ بیوہ اور گورنمنٹ سکول ٹیچر تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے بیٹے کی 15 دن بعد شادی تھی، افسوسناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔