لاڑکانہ: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 09 October,2023 04:20 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، دونوں کی شناخت سعید لولائی اور ایاز مگسی کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔