صادق آباد: (دنیا نیوز) ماں کا بیٹے کے لیے دودھ کے پیسے مانگنا جرم بن گیا، بدبخت باپ نے مبینہ طور پر نومولود بچے کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔
ملزم کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ظالم شوہر نشے کا عادی تھا، آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا، بیٹے کے لیے دودھ مانگا تو شوہر آپے سے باہر ہو گیا۔
اپنے نومولود بچے کی لاش ہاتھوں پہ اٹھائے انصاف کی منتظر ماں اپنی فریاد لے کر تھانہ سٹی پہنچی تو پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔