کراچی پولیس نے سٹیٹ ایجنسی میں 2 افراد کے قتل کا کیس حل کر لیا

Published On 07 October,2023 04:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے سٹیٹ ایجنسی میں 2 افراد کے قتل کا کیس حل کر لیا، اجرتی قاتلوں کو لانے والا ملزم ظریف خان گرفتار کر لیا گیا۔

قتل کیلئے خیبرپختونخوا، جمرود سے 2 اجرتی قاتلوں کو کراچی لایا گیا، اجرتی قاتلوں کو علی رضا کھوکھر اور اس کے والد زوار کھوکھر کی سپاری دی گئی تھی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق علی رضا کھوکھر واقعہ سے 5 منٹ پہلے سٹیٹ ایجنسی سے نکل گیا تھا، قاتلوں نے اطہر گل جوکھیو کو علی رضا سمجھ کر قتل کیا تھا۔