کراچی: تیز رفتار نامعلوم کار نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا

Published On 07 October,2023 04:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شہباز سگنل پر ٹریفک حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان کسی کام سے جا رہے تھے کہ ڈیفنس خیابان شہباز سگنل پر نامعلوم تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔