چارسدہ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محکمہ ایریگیشن کے اہلکار کا موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول شعیب بازار میں سودا سلف خرید رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتار کے لیے کارووائی کا آغاز کردیا گیا۔