کراچی: راہ چلتی لڑکی سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

Published On 06 October,2023 06:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں راہ چلتی لڑکی سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لڑکی سے بداخلاقی کا واقعہ کراچی کے علاقے سمن آباد میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کی لڑکی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔