کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے حب چوکی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں لڑکا جھلس کر زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 سالہ عبدالرحمان گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ڈاکو آ گئے اور لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزموں نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا، زخمی رحمان کو قریب ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کرنے آئے ملزمان کے پاس چاقو اور تیزاب تھا، مزاحمت پر عبدالرحمان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔