کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 3 خطرناک ملزم گرفتار

Published On 07 October,2023 03:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایس آئی یو اور سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خطرناک ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے بعد 3 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان 50 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی، تینوں کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔