کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا، اس دوران 14 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ 1946کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے تین روز قبل سرجانی ٹاؤن میں 70 سالہ محمد رمضان نامی شہری کو اس کے گھر میں لڑائی جھگڑے کے دوران تشدد کر کے قتل کیا تھا۔
کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور ناظم آباد ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔