کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، سی پی ایل سی نے ماہ ستمبر کا ڈیٹا جاری کر دیا، سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
سی پی ایل سی کے مطابق شہر میں ماہ ستمبر میں 4 ہزار 669 موٹرسائیکل چوری کی گئیں، سٹریٹ کرائم کے دوران موبائل فونز چھیننے کے 2 ہزار 464 کیس رپورٹ ہوئے، اسلحہ کے زور پر 730 موٹرسائیکلوں کو چھینا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 192 گاڑیاں چوری اور 15 قیمتی گاڑیاں شہریوں سے چھین لی گئیں، شہر میں اغوا برائے تاوان کا 1 اور بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔