ٹنڈو الہ یار: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، گٹکے کے خام مال کا ٹرک پکڑ لیا

Published On 09 October,2023 12:59 am

ٹنڈو الہ یار: (دنیا نیوز) سی آئی اے پولیس نے رات گئے کارروائی کر کے ملتان سے میرپورخاص لے جاتے ہوئے گٹکے کے خام مال سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے ٹرک میں پڑی خام مال سے بھری 750 کلو وزنی 60 بوریاں ٹرک سمیت تحویل میں لیتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں امجد بوٹا اور شہزاد اقبال شامل ہیں جو مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں۔

ڈی ایس پی ٹنڈو الہ یار اسلم لانگا نے کہا ہے کہ پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔