گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ڈور پھرنے سے 22 سالہ فیصل کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس نے پہلی مرتبہ پتنگ باز قاتل کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسی ملزم کو پکڑا ہے جو پتنگ اڑا رہا تھا، 22 سالہ فیصل کی ہلاکت کا باعث بننے والی ڈور اور گرفتار ملزم کے گھر سے پکڑی گئی ڈور ایک ہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے پتنگ باز محسن اور ڈور بیچنے والے عمران کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ محسن کے ساتھ پتنگ بازی کا مقابلہ کرنے والا ذیشان فرار ہے۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے 22 سالہ فیصل کی ہلاکت کا واقعہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں یکم اکتوبر کو پیش آیا تھا۔