کراچی: فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں شہری جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

Published On 09 October,2023 04:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک شہری جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کی جان لے لی، مرنے والے شہری کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے لاش کو قریبی سپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بھی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کھوئی گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر موچکو تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے ایدھی کے رضاکار اشفاق کو ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا، پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔