کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جرائم رپورٹ پر شدید برہم ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں شہر سے 100 موٹرسائیکل چوری اور 18 چھینی گئیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 گاڑیاں چوری، تین قتل اور 17 افراد زخمی ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جرائم کی اس بھیانک صورتحال سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے پولیس کی کرائم کنٹرول پر توجہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے 24 گھنٹے کی کرائم رپورٹ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پولیس نے کتنے سٹریٹ کرمنلز پکڑے اور کتنی پیٹرولنگ کی؟ رپورٹ دی جائے، جو ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پا رہے ان کو گھر بھیجیں۔
وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ شہر کو صرف اچھے پولیس افسران کی ضرورت ہے۔