کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

Published On 10 October,2023 04:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے حسن سکوائر پل کے قریب 3 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں گولیاں لگنے سے ڈاکو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔