راولپنڈی: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے تعش میں آکر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے خرم کالونی میں پیش آیا جہاں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا، مقتولہ کو تیس بور پسٹل سے گولی مار کر قتل کیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق خاتون کی شناخت سعدیہ واجد کے نام سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔